سورة آل عمران - آیت 138

هَٰذَا بَيَانٌ لِّلنَّاسِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ لوگوں کے لیے ایک وضاحت ہے اور بچنے والوں کے لیے سراسر ہدایت اور نصیحت ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 یعنی قرآن میں اس کا واضح ثبوت موجود ہے کہ پہلی امتوں کا ان کے دشمنوں کے ساتھ مقابلہ میں کیا حال ہوا۔ چنانچہ قرآن جابجا متقین کے نیک انجام اور مکذبین کی ہلاکت کا تذکرہ فرمایا ہے۔ (کبیر، ابن کثیر )