سورة فصلت - آیت 46

مَّنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ۗ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جس نے نیک عمل کیا سو اپنے لیے اور جس نے برائی کی سو اسی پر ہوگی اور تیرا رب اپنے بندوں پر ہرگز کوئی ظلم کرنے والا نہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 کہ ان کی نیکیاں برباد کر دے یا ان پر ناکردہ گناہوں کا بوجھ لاد دے۔ مقصد کلیۃً ظلم کی نفی ہے جیسا کہ دوسری آیت میں فرمایا İ إِنَّ اللَّهَ ‌لَا ‌يَظْلِمُ ‌النَّاسَ شَيْئًا Ĭ کہ اللہ تعالیٰ کسی پر ذرہ بھر بھی ظلم نہیں کرتا۔ (قرطبی)۔