سورة فصلت - آیت 12
فَقَضَاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَىٰ فِي كُلِّ سَمَاءٍ أَمْرَهَا ۚ وَزَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَحِفْظًا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو اس نے انھیں دو دنوں میں سات آسمان پورے بنا دیا اور ہر آسمان میں اس کے کام کی وحی فرمائی اور ہم نے قریب کے آسمان کو چراغوں کے ساتھ زینت دی اور خوب محفوظ کردیا۔ یہ اس کا اندازہ ہے جو سب پر غالب، سب کچھ جاننے والا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 14 اس طرح آسمانوں اور زمین کی پیدائش چھ دن میں مکمل ہوئی۔ ( دیکھئے سورۃ اعراف : 54) ف 15 یعنی اس کا نظام جس طرح بنانا تھا بنا دیا۔ ف 1یعنی شیطانوں کی پہنچ سے اس کی حفاظت کی کہ وہ ملا اعلیٰ کی بات نہ سن سکیں۔