سورة غافر - آیت 48
قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُلٌّ فِيهَا إِنَّ اللَّهَ قَدْ حَكَمَ بَيْنَ الْعِبَادِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ لوگ کہیں گے جو بڑے بنے تھے بے شک ہم سب اس میں ہیں، بے شک اللہ نے بندوں کے درمیان فیصلہ کردیا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٩ یعنی اللہ تعالیٰ کا فیصلہ نافذ ہوچکا اب تم اپنی سزا بھگتو، ہم اپنی بھگت رہے ہیں۔ اس عذاب میں کمی بیشی ہمارے بس میں نہیں ہے۔