سورة غافر - آیت 29

يَا قَوْمِ لَكُمُ الْمُلْكُ الْيَوْمَ ظَاهِرِينَ فِي الْأَرْضِ فَمَن يَنصُرُنَا مِن بَأْسِ اللَّهِ إِن جَاءَنَا ۚ قَالَ فِرْعَوْنُ مَا أُرِيكُمْ إِلَّا مَا أَرَىٰ وَمَا أَهْدِيكُمْ إِلَّا سَبِيلَ الرَّشَادِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اے میری قوم ! آج تمھی کو بادشاہی حاصل ہے، اس حال میں کہ (تم) اس سر زمین میں غالب ہو، پھر اللہ کے عذاب سے کون ہماری مدد کرے گا، اگر وہ ہم پر آ گیا ؟ فرعون نے کہا میں تو تمھیں وہی رائے دے رہا ہوں جو خود رائے رکھتا ہوں اور میں تمھیں بھلائی کا راستہ ہی بتا رہا ہوں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٢ یعنی کیوں اس نعمت اقتداء کی ناشکری کرتے ہو اور کیوں موسیٰ ( علیہ السلام) کو قتل کر کے اپنے آپ کو خدا کے عذاب کا مستحق بناتے ہو؟۔ ف ٣ کیونکہ اگر تم اسے قتل نہ کرو گے تو اپنا نقصان آپ کرو گے “۔