سورة غافر - آیت 6
وَكَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّهُمْ أَصْحَابُ النَّارِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اس طرح ان لوگوں پر تیرے رب کی بات ثابت ہوگئی جنھوں نے کفر کیا کہ بے شک وہی آگ والے ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٣ دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” اس طرح ان کافروں یعنی نوح ( علیہ السلام) کی قوم اور اس کے بعد کی کافرامتوں پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کا ارشاد پورا ہو کر رہا کہ وہ دوزخی ہیں“۔ اب آگے ان کے مقابلے میں مومنین کا حال بیان فرمایا جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اس پر ایمان لاتے ہیں اور کج بخشی سے محتنب رہتے ہیں۔