سورة آل عمران - آیت 118

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِّن دُونِكُمْ لَا يَأْلُونَكُمْ خَبَالًا وَدُّوا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ ۚ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے سوا کسی کو دلی دوست نہ بناؤ، وہ تمھیں کسی طرح نقصان پہنچانے میں کمی نہیں کرتے، وہ ہر ایسی چیز کو پسند کرتے ہیں جس سے تم مصیبت میں پڑو۔ ان کی شدید دشمنی تو ان کے مونہوں سے ظاہر ہوچکی ہے اور جو کچھ ان کے سینے چھپا رہے ہیں وہ زیادہ بڑا ہے۔ بے شک ہم نے تمھارے لیے آیات کھول کر بیان کردی ہیں، اگر تم سمجھتے ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 بِطَانَةٗ (راز ور) یہ باب نصر سے مصدر ہے اور واحد جمع دونوں پر بولا جاتا ہے۔ مِّن دُونِكُمۡ (مسلمانوں کے سوا) اس کا تعلق آیتİ اِنْ تُطِیْعُوْا فَرِیْقًا مِّنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَĬ سے ہے اور اس میں کفار کی طرف میلان سے ممانعت کی تاکید کی ہے۔ حضرت ابن عباس(رض) فرماتے ہیں کہ اسلام سے پہلے مدینہ کے انصار اور یہود کے درمیان میل جول اور دوستانہ تعلقات قائم تھے پھر جب یہ لوگ مسلمان ہوگئے تو تب ان میں سے بعض لوگوں نے یہود یوں سے ذاتی تعلقات برقرار کھے جن کی وجہ سے بعض راز کی باتیں بھی ان پر افشا کردیتے اس پر یہ آیت نازل ہوئی (ابن جریر) مگر یہ آیت عام ہے اور یہو و نصاری منافقین اور مشرکین سبھی مِّن دُونِكُمۡمیں داخل ہیں اس بنا پر حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اسلامی حکومت میں کسی اسامی پر غیر مسلم كو متعین كرنا ممنوع هے اور حسن بصری فرماتے هیں انتظامی امور میں كسی غیر مسلم سے مشورہ لینا منع ہے۔ (قرطبی۔ ابن کثیر) ف 3 خَبَالٗافساد اور شرارت ۔اس میں مذکور نهیں İ لَا تَتَّخِذُواْ بِطَانَةٗ Ĭ کی وجہ اور علت کی طرف اشارہ ہے یعنی اگرچہ یہ لوگ اپنی منافقت کی بنا پر تم سے ایسی باتیں کرنا نہیں چاہتے جن سے تمہیں ان کی اسلام دشمنی کا پتہ چل سكے مگر شدت عداوت کی وجہ سے ان کی زبان پر ایسے الفاظ آہی جاتے ہیں جن سے تم اندازہ کرسکتے ہو کہ یہ تمہارے خیر خواہ نہیں بلکہ بد ترین دشمن ہیں اور تمہارے خلاف جو جذبات اپنے دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں وہ اس سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ (خازن) ف4 یعنی کفار سے ترک موالات کے سلسلہ میں یہود یوں کے بغض و عناد اور ان کے دلی حسد سے متعلق ہم نے پتے كی باتیں کہہ دی ہیں اب غور و فکر کرنا تمہا را کام ہے۔ (روح )