سورة الزمر - آیت 26
فَأَذَاقَهُمُ اللَّهُ الْخِزْيَ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس اللہ نے انھیں دنیا کی زندگی میں رسوائی چکھائی اور یقیناً آخرت کا عذاب زیادہ بڑا ہے۔ کاش! وہ جانتے ہوتے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٤ یعنی اللہ کے عذاب سے بچائو کی کوئی تدبیر کام نہ آسکی۔ ف ٥ خزی سے مراد اللہ کے عذاب ہیں جو مختلف صورتوں میں قوموں پر نازل ہوئے۔ ف ٦ یا ” کاش ان کو معلوم ہوتا“