سورة ص - آیت 52
وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ أَتْرَابٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ان کے پاس نگاہ نیچے رکھنے والی ہم عمر عورتیں ہوں گی۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٧ یعنی اپنے شوہروں کے علاوہ کسی دوسرے مرد کی طرف نگاہ نہ اٹھائیں گی۔ ف ٨ یعنی آپس میں ایک دوسرے کی ہم عمر یا اپنے شوہروں کی ہم عمر۔