سورة ص - آیت 48

وَاذْكُرْ إِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ ۖ وَكُلٌّ مِّنَ الْأَخْيَارِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اسماعیل، الیسع اور ذوالکفل کو یاد کر اور یہ سب بہترین لوگوں سے ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٤ حضرت بسع ( علیہ السلام) کا ذکر سورۃ ٔ انعام ( آیت ٨٦) میں اور حضرت ذوالکفل ( علیہ السلام) کا ذکر سورۃ انبیاء ( آیت ٨٥) میں گزر چکا ہے۔