سورة ص - آیت 42

ارْكُضْ بِرِجْلِكَ ۖ هَٰذَا مُغْتَسَلٌ بَارِدٌ وَشَرَابٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اپنا پاؤں مار، یہ نہانے کا اور پینے کا ٹھنڈا پانی ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٨ یعنی ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور حکم دیا کہ اپنا پائوں زمین پر مار۔ ف ٩ یعنی زمین پر پائوں مارتے ہی ٹھنڈے پانی کا ایک چشمہ نمودار ہوا جس کا پانی پینا اور اس میں غسل کرنا حضرت ایوب ( علیہ السلام) کی بیماری کا علاج تھا چنانچہ وہ اس سے پانی پینے اور غسل کرنے سے بالکل تندرست ہوگئے۔