سورة ص - آیت 39
هَٰذَا عَطَاؤُنَا فَامْنُنْ أَوْ أَمْسِكْ بِغَيْرِ حِسَابٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ ہماری عطا ہے، سو احسان کر، یا روک رکھ، کسی حساب کے بغیر۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٦ دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ ہماری دین ہے۔۔۔۔۔ ( لوگوں کو اس میں سے دینے یا نہ دینے میں) تجھ پر کوئی محاسبہ نہیں ہے۔ “۔