سورة ص - آیت 19

وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً ۖ كُلٌّ لَّهُ أَوَّابٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور پرندوں کو بھی، جب کہ وہ اکٹھے کیے ہوتے، سب اس کے لیے رجوع کرنے والے تھے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 یعنی ان کے ساتھ تسبیح پڑھتے جیسا کہ سورۃ انبیاء کی آیت 79 میں گزر چکا ہے اگر ” لہ“ کی ضمیر اللہ تعالیٰ کے لئے قرار دی جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والے تھے۔ ( قرطبی)