سورة ص - آیت 11

جُندٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَابِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

(یہ) ایک حقیر سا لشکر ہے، لشکروں میں سے، جو اس جگہ شکست کھانے والا ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٢ یعنی قریش کے یہ کفار آخر ہیں کیا ؟ جس کسی نے پیغمبروں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت کی منہ کی کھائی۔ ایک وقت آئے گا کہ مکہ کی سر زمین میں انہیں شکست ہوگی اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اطاعت سے سر جھکائیں گے۔