سورة ص - آیت 5
أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَٰهًا وَاحِدًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا اس نے تمام معبودوں کو ایک ہی معبود بنا ڈالا ؟ بلاشبہ یہ یقیناً بہت عجیب بات ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٦ یعنی ان لوگوں کو عقیدۂ توحید عجیب معلوم ہوتا ہے۔ حالانکہ تعجب کی چیز شرک ہے جس پر کوئی بھی عقلی دلیل قائم نہیں ہو سکتی۔