سورة ص - آیت 1
ص ۚ وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
صۤ۔ اس نصیحت والے قرآن کی قسم !
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٣ یا ” جو شرف و عظمت والا ہے“ اس قسم کا جواب مخدوف ہے جیسے لتجثمن یا ان ربک الحق وغیرہ۔