سورة الصافات - آیت 182
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١ اس میں بندوں کی تعلیم کو دی گئی ہے کہ انہیں جب کوئی نعمت حاصل ہو یا ان سے کوئی مصیبت ٹلے تو انہیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کا لشکربجا لائیں۔ حدیث میں ہے کہ جب تم رسولوں پر سلام بھیجو تو مجھ پر ( بھی) سلام بھیجو۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز سے واپس ہوتے تو ” سبحان ربک“ تا آخر پڑھتے اور ہر مجلس کے خاتمہ پر اس کا پڑھنا مستحب ہے۔ ( قرطبی، شوکانی)