سورة الصافات - آیت 177
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر جب وہ ان کے صحن میں اترے گا تو ڈرائے گئے لوگوں کی صبح بری ہوگی۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١٦ یعنی وہ صبح جس میں ان پر عذاب نازل ہوگا ان کے حق میں انتہائی بری ہوگی۔ عرب عموماً صبح کے وقت دشمن پر حملہ کرتے اس لئے صبح کا لفظ خاص طور پر ذکر کیا گیا۔ ( قرطبی)