سورة الصافات - آیت 175
وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور انھیں دیکھ، پس وہ بھی عنقریب دیکھ لیں گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١٣ یعنی جب تک ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان سے جنگ کرنے کی اجازت نہیں دیتے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں اور زبانی طور پردعوت و تبلیغ کا کام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ آیت مکی دورکی ہے۔ ف ١٤ چنانچہ یہ وعدہ پورا ہوا اور چند سال بعد آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فاتحانہ مکہ میں داخل ہوئے اور کفار نے اپنی ذلت و رسوائی اپنی آنکھوں سے دیکھی۔