سورة الصافات - آیت 173
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بے شک ہمارا لشکر، یقیناً وہی غالب آنے والا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١٢ ” ہمارے لشکر“ سے مراد انبیاء ( علیہ السلام) اور ان کے ماننے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے اس وعدے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایک ایک موقع پر انہیں فتح نصیب ہوگی بلکہ یہ مطلب ہے کہ آخر کار فتح ان ہی کی ہوگی اور کفر و شرک کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔ نیز دیکھئے مومنون آیت ٩۔ ( ابن کثیر)