سورة الصافات - آیت 166
وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ ہم، یقیناً ہم تسبیح کرنے والے ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٨ یا ” نماز پڑھتے رہتے ہیں‘ لفظی ترجمہ یوں ہے ” اور ہم تسبیح کرنے والے ہیں“ حدیث میں ہے کہ آسمان میں قدم رکھنے کی کوئی جگہ ایسی نہیں ہے جس میں کوئی فرشتہ سجدہ ریز نہ ہو اور یہی معنی ” مقام ملوم“ کے ہیں۔ (شوکانی)