سورة الصافات - آیت 150

أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یا ہم نے فرشتوں کو مؤنث پیدا کیا، جب کہ وہ حاضر تھے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٣ یعنی کیا ان کی پیدائش کے وقت موجودتھے جو آج یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ فرشتے عورت ذات اور اللہ کی بیٹیاں ہیں؟۔