سورة الصافات - آیت 148

فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انھیں ایک وقت تک فائدہ دیا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٠ ان سے نینوی شہر کے لوگ ہی مراد ہیں جس سے بھاگ کر حضرت یونس ( علیہ السلام) سمندر کی طرف آئے تھے۔ ف ١١ یہ اس طرف اشارہ ہے کہ حضرت یونس ( علیہ السلام) کے چلے جانے کے بعد انہوں نے عذاب کے آثار دیکھ کر توبہ کی تھی اور وہ عذاب کے آثار دیکھ کر توبہ کی تھی اور وہ عذاب سے بچ گئے تھے چنانچہ حضرت یونس ( علیہ السلام) کو جب اپنی قوم کے ایمان لانے کی اطلاع ملی تو وہ واپس آگئے۔ ( دیکھئے سورۃ یونس ( علیہ السلام) آیت ٩٨)