سورة الصافات - آیت 143
فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر اگر یہ بات نہ ہوتی کہ بے شک وہ تسبیح کرنے والوں سے تھا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٥ یعنی نیک بندوں میں سے جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہتے ہیں یا نماز پڑھتے ہیں۔ سورۃ انبیاء میں ہے کہ حضرت یونس ( علیہ السلام) جونہی مچھلی کے پیٹ میں پہنچے تو انہوں نے اپنے رب کو ان الفاظ سے پکارا ( لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین) تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہر عیب سے پاک ہے، بیشک میں ہی قصور وار ہوں