سورة الصافات - آیت 32
فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو ہم نے تمھیں گمراہ کیا، بے شک ہم خود گمراہ تھے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٩ کیونکہ جو گمراہ ہوتا ہے وہ لازماً یہ چاہتا ہے کہ دوسرے بھی اس جیسے ہوجائیں تاکہ کوئی کسی کو ملامت کرنے والا نہ رہے۔ یہ پانچ باتیں شیطان یارئیس اپنے تابعداروں سے کہیں گے۔ ( فتح البیان)