سورة الصافات - آیت 25
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا ہے تمھیں، تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٣ جس طرح دنیا میں کیا کرتے تھے بلکہ تم تو کہا کرتے تھے ” نحن جمیع منتصر“ یا جیسا کہ تمہارا دعویٰ تھا کہ قیامت کے روز ہمارے معبود ہمیں بچا لیں گے۔ ( ابن کثیر)