سورة الصافات - آیت 11

فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَا ۚ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

سو ان سے پوچھ کیا یہ پیدا کرنے کے اعتبار سے زیادہ مشکل ہیں، یا وہ جنھیں ہم نے پیدا کیا ؟ بے شک ہم نے انھیں ایک چپکتے ہوئے گارے سے پیدا کیا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 اور ظاہر ہے کہ جو خدا اتنی عظیم الشان اور لا تعداد مخلوقات کو وجود میں لا سکتا ہے اس کے لئے انسانوں کو دوبارہ زندگی بخشنا کچھ مشکل نہیں ہو سکتا۔