سورة يس - آیت 49
مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ انتظار نہیں کر رہے مگر ایک ہی چیخ کا، جو انھیں پکڑلے گی جب کہ وہ جھگڑ رہے ہوں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 مراد نفخه فزع یعنی نفخه اولیٰ ہے واللہ اعلم۔ (ابن کثیر) ف 3 یعنی قیامت نا گہاں آئے گی اور وہ اپنے معاملات میں مشغول ہوں گے۔ ( موضح)