سورة آل عمران - آیت 82

فَمَن تَوَلَّىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر جو اس کے بعد پھر جائے تو یہی لوگ نافرمان ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 اس آیت میں اہل کتاب کو متنبہ کرنا ہے کہ تم آنحضرت( ﷺ) پر ایمان نہ لاکر دراصل اس عہد کی خلاف ورزی کر رہے ہو جو تمہارے انبیا ( علیہ السلام) اور ان کے ذریعہ تم سے لیا گیا ہے۔ اب بتا و کہ تمہارے فاسق ہونے میں کوئی شک وشبہ ہوسکتا ہے۔ (کبیر)