سورة يس - آیت 27
بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس بات کو کہ میرے رب نے مجھے بخش دیا اور مجھے معزز لوگوں میں سے بنا دیا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٧ دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” کاش ! میری قوم کو معلوم ہوجاتا ہے کہ کس چیز کی بدولت میرے مالک نے مجھے بخش دیا پہلا ترجمہ ” بما“ کے ” ما“ کا مصدر یہ ہونے کے لحاظ سے ہے اور دوسرا ” ما‘ کے استفہامیہ ہونے کے لحاظ سے ( شوکانی) ف ٨ تاکہ وہ بھی میری طرح کفر سے توبہ کرتے اور رسولوں پر ایمان لاتے اور جنت میں داخل ہوتے یا میرا حسن انجام ان کو معلوم ہوتا۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : ” قوم نے اس سے دشمنی کی کہ مار ڈالا اس کو بہشت میں بھی قوم کی خیر خواہی رہی۔ اگر معلوم کریں میرا حال تو سب ایمان لاویں۔ ( کذافی القرطبی)