سورة يس - آیت 26
قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ ۖ قَالَ يَا لَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اسے کہا گیا جنت میں داخل ہوجا۔ اس نے کہا اے کاش! میری قوم جان لے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٦ یعنی شہادت واقع ہوتے ہی اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنت میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی جیسا کہ احادیث سے ثابت ہے کہ شہدا کی روحیں سبز پرندوں کی شکل میں جنت کے اندر جہاں اور جیسے چاہتی ہیں اڑتی پھرتی ہیں۔ ( دیکھئے بقرہ ( آیت ١٥٤)