سورة يس - آیت 11
إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَٰنَ بِالْغَيْبِ ۖ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو تو صرف اسی کو ڈراتا ہے جو نصیحت کی پیروی کرے اور رحمان سے بن دیکھے ڈرے۔ سو اسے بڑی بخشش اور باعزت اجر کی خوش خبری دے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١٤ یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تبلیغ سے وہی شخص فائدہ اٹھا سکتا ہے۔