سورة يس - آیت 2

وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس حکمت سے بھرے ہوئے قرآن کی قسم!

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٦ یعنی اس قرنٓن کی جو حکمت اور دانئی کی باتوں سے لبریز ہے یا جو اس قدر محکم ( پختہ) ہے کہ اس میں کوئی اختلاف اور تناقض نہیں ہے۔ مطلب یہ ہے کہ بعد میں جو بات بیان کی جا رہی ہے اس کی صحبت پر قرآن حکیم شاہد ہے اور فی الواقع یہ قرآن معجزہ ہے جو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیا گیا ہے۔