سورة يس - آیت 1

س

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یۤس۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٥ یٰسین حروف مقلعات میں سے ہے جن کی تشریح سورۃ بقرہ میں گزر چکی ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) اور بعض تابعین (رض) نے اس کے معنی اے مرد یا اے انسان اور بعض نے یا سید البشر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ( اے انسانوں کے سردار) بیان کئے ہیں۔ اس لحاظ سے اس کے مخاطب آنحضرت ﷺ ہیں۔ امام مالک فرماتے ہیں : یہ اسمائے حسنیٰ میں سے ہے۔ واللہ اعلم (شوکانی)