سورة سبأ - آیت 47
قُلْ مَا سَأَلْتُكُم مِّنْ أَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہہ میں نے تم سے جو بھی اجرت مانگی ہے تو وہ تمھاری ہوئی۔ میری اجرت تو اللہ ہی پر ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٧ وہ جانتا ہے کہ میں اپنے دعوائے نبوت میں سچا ہوں اور یہ دعوت کسی ذاتی مفاد کے لئے نہیں ہے۔ یہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صدق فی الرسالۃ کی دوسری دلیل ہے۔ ( کبیر)