سورة سبأ - آیت 25
قُل لَّا تُسْأَلُونَ عَمَّا أَجْرَمْنَا وَلَا نُسْأَلُ عَمَّا تَعْمَلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہہ دے نہ تم سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا جو ہم نے جرم کیا اور نہ ہم سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا جو تم کرتے ہو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 یہ بھی بحث و مناظرہ میں حکمت اور شائستگی برتنے کی تعلیم ہے یعنی باوجودیکہ مسلمان حق پر ہیں اور ان کے اعمال نیک ہیں لیکن انہیں چاہیے کہ مخاطب کو یوں کہہ کر غور و فکر کی دعوت دیں كه۔۔۔۔۔ مطلب یہ ہے کہ اگر توحید کی دعوت قبول نہ کرو گے تو ہم سے تمہارا کوئی تعلق نہیں۔ دیکھئے سورۃ یونس : 41(ابن کثیر ۔کبیر)