سورة الأحزاب - آیت 45
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اے نبی! بے شک ہم نے تجھے گواہی دینے والا اور خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٦ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے قول و عمل سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی گواہی دیں اور قیامت کے دن اپنی امت کے گواہ ہوں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اللہ کا پیغام بے کم و کاست پہنچا دیا تھا، بلکہ دوسری امتوں کو بھی گواہی دیں گے کہ ان کے انبیاء ( علیہ السلام) نے ان تک اللہ کا پیغام پہنچا دیا تھا۔ ( دیکھئے سورۃ بقرہ آیت ١٤٣)