سورة السجدة - آیت 28
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہ کہتے ہیں یہ فیصلہ کب ہوگا، اگر تم سچے ہو؟
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٨ یعنی یہ جو کہتے ہو کہ ایک دن آئے گاجب اللہ ہمارے اور تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا، تو بتاو یہ فیصلہ کا دن کب آئے گا ؟ یہ بات کافر مسلمانوں سے کہا کرتے۔ فیصلہ کے دن سے مراد قیامت کا دن ہے۔ (شوکانی)