سورة السجدة - آیت 2

تَنزِيلُ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس کتاب کا نازل کرنا جس میں کوئی شک نہیں، جہانوں کے رب کی طرف سے ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 یہ کسی انسان کی تصنیف کردہ کتاب نہیں ہے اور نہ یہ جادو کہانت یا پھچلے لوگوں کے من گھڑت افسانے میں جیسا کہ کفار مکہ قرآن کے بارے میں اس قسم کی اٹکل پچو باتیں کہا کرتے تھے۔ (شوکانی)