سورة لقمان - آیت 3

هُدًى وَرَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

نیکی کرنے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 13 یعنی یہ کتاب اگرچہ فی نفسہ ہایت و رحمت ہے لیکن اس سے فائدہ ہی لوگ اٹھاتے ہیں جو نیک ہیں ” نیکوں“ کے لئے اصل میں لفظ ” محسنین“ استعمال ہوا ہے جس کا لفظی ترجمہ ہے ” احسان کرنے والے“ اور نہایت خلوص اور حضور قلب سے اللہ تعالیٰ کی عبادت کو احسان کہا جاتا ہے۔ روایات آثار میں ” احسان“ کی ترغیب آئی ہے۔