سورة الروم - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
3۔ جمہور مفسرین کے نزدیک یہ پوری کی پوری سورۃ مکی ہے۔ حسن بصری نے آیت فسبحن اللہ حین تمسون… الایۃ کو غیر مکی قرار دیا ہے مگر جمہور کا قول صحیح ہے۔ (روح)