سورة العنكبوت - آیت 57
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۖ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ہر جان موت کو چکھنے والی ہے، پھر تم ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف5۔ اس میں بھی۔ اللہ کی راہ میں ہجرت اور خالص اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کی ترغیب ہے۔ یعنی جان کی فکر نہ کرو۔ یہ تو ایک نہ ایک دن اس بدن سے نکلنے والی ہے۔ اصل فکر اور اصل تگ ودو ایمان بچانے کی ہونی چاہئے۔ (ابن کثیر)