سورة العنكبوت - آیت 50

وَقَالُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَاتٌ مِّن رَّبِّهِ ۖ قُلْ إِنَّمَا الْآيَاتُ عِندَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور انھوں نے کہا اس پر اس کے رب کی طرف سے کسی قسم کی نشانیاں کیوں نہیں اتاری گئیں، کہہ دے نشانیاں تو سب اللہ ہی کے پاس ہیں اور میں تو صرف ایک کھلم کھلا ڈرانے والاہوں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

10۔ یعنی دوسرے انبیا ( علیہ السلام) کی طرح ایسے معجزے جنہیں دیکھ کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے واقعی نبی ہونے سے انکار نہ کیا جاسکتا۔ (قرطبی) فوائد صفحہ ہذا۔