سورة القصص - آیت 62

وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جس دن وہ انھیں آواز دے گا، پس کہے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جو تم گمان کرتے تھے؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

4۔ ” اور ان کی سفارش پر تکیہ کر کے گناہ پر گناہ کئے جاتے تھے“۔