سورة القصص - آیت 40
فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظَّالِمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا، پھر انھیں سمندر میں پھینک دیا۔ سو دیکھ ظالموں کا انجام کیسا تھا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
2۔ ان میں سے کوئی زندہ نہ بچا اور نہ کسی کو بات تک کرنے کی مہلت ملی۔