سورة النمل - آیت 69

قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کہہ زمین میں چلو پھرو، پھر دیکھو مجرموں کا انجام کیسا ہوا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

3۔ یعنی یہ دیکھو کہ جس عذاب کا پیغمبروں ( علیہ السلام) نے ان نافرمانوں سے وعدہ کیا تھا وہ نازل ہو کر رہا اور پیغمبروں ( علیہ السلام) کی کوئی بات جھوٹی نہیں ہوئی۔ اب جو ان پیغمبروں ( علیہ السلام) نے کہا ہے کہ ایک دن قیامت ضرور آئے گی اور اس میں لوگوں کو اپنے نیک اعمال کی جزا اور برے اعمال کی سزا ملے گی تو ان کی یہ بات بھی جھوٹی نہیں ہو سکتی۔ (وحیدی)