سورة النمل - آیت 46

قَالَ يَا قَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ ۖ لَوْلَا تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کہا اے میری قوم! تم بھلائی سے پہلے برائی کیوں جلدی مانگتے ہو، تم اللہ سے بخشش کیوں نہیں مانگتے، تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

9۔ یعنی بجائے اس کے کہ تم اس سے خیر و رحمت کے طلب گار بنو اٹا اس سے عذاب مانگنے میں کیوں جلدی مچاتے ہ؟ (دیکھئے اعراف :77)