سورة الشعراء - آیت 212
إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلاشبہ وہ تو سننے ہی سے الگ کیے ہوئے ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
5۔ اب کسی طرح ممکن نہیں کہ آسمان پر چڑھ کر اللہ کی وحی سن سکیں اور قرآن کریم کا ایک حرف بھی اچک لائیں۔ (دیکھئے حجر :…، سورۃ الجن، 8۔9)