سورة الشعراء - آیت 204
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو کیا وہ ہمارا عذاب ہی جلدی مانگتے ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
9۔ حالانکہ جب وہ آئے گا تو مہلت کے طلب گارہوں گے اور اپنی کوتاہیوں کا تدارک کرنے کے لئے دنیا کی طرف مراجعت کی تمنا کریں گے۔ (شوکانی) حاشیہ صفحہ ہذا۔