سورة الشعراء - آیت 192

وَإِنَّهُ لَتَنزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بے شک یہ یقیناً رب العالمین کا نازل کیا ہوا ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

3۔ شروع سورت میں تمہیداً قرآن کے ذکر سے مقصود آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت و نبوت کا اثبات تھا پھر مکذبین کو دھمکی دی اور اس سلسلہ میں انبیا ( علیہ السلام) کے سات قصے بیان فرمائے تاکہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی ہو اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکذیب کرنے والے عبرت حاصل کریں۔ اب یہاں سے پھر رسالت کا اثبات شروع کیا اور صحت نبوت کے دلائل اور کفار کے شبہات کے جواب آخر سورت تک چلے گئے۔ (کبیر۔ قرطبی)